دعا 10 صراطِ مستقیم اور ثابت قدمی 7 منٹ مطالعہ

حواریین کا ایمان اور گواہی

حواریین 3:53
عربی متن

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ، وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ، فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ.

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

عربی متن اعراب کے ساتھ قرآن سے نقل کیا گیا ہے۔ آل عمران 3:53
دعا سنیں 0:00 0:00
آواز
نقلِ صوتی Rabbanaa aamannaa bimaa anzalta wattaba‘naa-r-rasoola faktubnaa ma‘ash-shaahideen
بامحاورہ ترجمہ
Muhammad JunagarhiUR

اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان ﻻئے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی، پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔

مفہوم اور خصوصیت

اس دعا میں امر کا صیغہ «اُکْتُبْنَا» (ہمیں لکھ لے) آیا ہے۔ یہ حضرت عیسیٰ کے مخلص ساتھیوں، حواریین، کی دعا ہے جنہوں نے کھل کر اپنے ایمان اور رسول کی پیروی کا اقرار کیا۔

تفسیر اور اسباق

شیخ عبدالرحمن السعدی کی تفسیر

پس جب عیسیٰ نے ان کی طرف سے کفر محسوس کیا، یعنی دیکھا کہ وہ ان کے فرمانبردار نہیں ہو رہے، اور انہوں نے کہا: «یہ تو کھلا جادو ہے»، اور وہ انہیں قتل کرنے کا ارادہ کرکے اس کی کوشش کرنے لگے، تو انہوں نے کہا: «اللہ کی راہ میں میرے مددگار کون ہیں؟» یعنی کون میری مدد کرے گا اور اللہ کے دین کی نصرت میں میرے ساتھ کھڑا ہوگا؟ حواریین نے کہا، اور وہ مددگار تھے: «ہم اللہ کے مددگار ہیں» یعنی انہوں نے ان کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس کام کے لیے پیش قدمی کرنے کا عزم کیا۔

اور انہوں نے کہا: «ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں، پس ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے» یعنی ایسی نفع بخش گواہی دینے والوں میں، جو اللہ کی توحید اور اس کے رسول کی تصدیق کی گواہی ہو، اور اس کے تقاضوں پر عمل بھی کیا جائے۔ پھر جب وہ عیسیٰ کے ساتھ اللہ کے دین کی نصرت اور اس کی شریعت کے قیام کے لیے کھڑے ہوئے تو بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لے آیا اور ایک گروہ نے کفر کیا۔ پھر دونوں گروہوں میں لڑائی ہوئی، تو اللہ نے ایمان والوں کو اپنے دشمن کے مقابلے میں اپنی مدد سے قوت دی، چنانچہ وہ غالب ہوگئے۔

امام ابن کثیر کی تفسیر

پھانسی کون چڑھا؟ ٭٭ جب سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے ان کی ضد اور ہٹ دھرمی کو دیکھ لیا کہ اپنی گمراہی کج روی اور کفر و انکار سے یہ لوگ ہٹتے ہی نہیں، تو فرمانے لگے کہ کوئی ایسا بھی ہے؟ جو اللہ تعالیٰ کی طرف پہنچنے کے لیے میری تابعداری کرے [تفسیر ابن ابی حاتم:290/3] اس کا یہ مطلب بھی لیا گیا ہے کہ کوئی ہے جو اللہ جل شانہ کے ساتھ میرا مددگار بنے؟ لیکن پہلا قول زیادہ قریب ہے، بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے فرمایا اللہ جل شانہ کی طرف پکارنے میں میرا ہاتھ بٹانے والا کون ہے؟

جیسے کہ نبی اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ شریف سے ہجرت کرنے کے پہلے موسم حج کے موقع پر فرمایا کرتے تھے کہ کوئی ہے جو مجھے اللہ جل شانہ کا کلام پہنچانے کے لیے جگہ دے؟ قریش تو کلام الٰہی کی تبلیغ سے مجھے روک رہے ہیں [مسند احمد:339/3:حسن]

یہاں تک کہ مدینہ شریف کے باشندے انصار کرام رضی اللہ عنہم اس خدمت کے لیے کمربستہ ہوئے آپ کو جگہ بھی دی آپ کی مدد بھی کی اور جب آپ ان کے ہاں تشریف لے گئے تو پوری خیر خواہی اور بے مثال ہمدردی کا مظاہرہ کیا،

ساری دنیا کے مقابلہ میں اپنا سینہ سپر کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت خیر خواہی اور آپ کے مقاصد کی کامیابی میں ہمہ تن مصروف ہو گئے «رضی الله عنهم وارضاهم» صفحہ نمبر1103 اسی طرح سیدنا عیسیٰ علیہ الصلٰوۃ والسلام کی اس آواز پر بھی چند بنی اسرائیلیوں نے لبیک کہی آپ پر ایمان لائے آپ کی تائید کی تصدیق کی اور پوری مدد پہنچائی اور اس نور کی اطاعت میں لگ گئے جو اللہ ذوالجلال نے ان پر اتارا تھا یعنی انجیل یہ لوگ دھوبی تھے اور حواری انہیں ان کے کپڑوں کی سفیدی کی وجہ سے کہا گیا ہے، بعض کہتے ہیں یہ شکاری تھے، صحیح یہ ہے کہ حواری کہتے ہیں مددگار کو،

جیسے کہ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ جنگ خندق کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کوئی جو سینہ سپر ہو جائے؟ اس آواز کو سنتے ہی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ تیار ہو گئے آپ نے دوبارہ یہی فرمایا پھر بھی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ہی قدم اٹھایا پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرا حواری زبیر ہے رضی اللہ عنہ۔ [صحیح بخاری:2846]

پھر یہ لوگ اپنی دعا میں کہتے ہیں ہمیں شاہدوں میں لکھ لے، اس سے مراد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں لکھ لینا ہے [تفسیر ابن ابی حاتم:294/2] ، اس تفسیر کی روایت سنداً بہت عمدہ ہے صفحہ نمبر1104 پھر بنی اسرائیل کے اس ناپاک گروہ کا ذکر ہو رہا ہے جو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے جانی دشمن تھے۔

انہیں مروا دینے اور سولی دئیے جانے کا قصد رکھتے تھے جنہوں نے اس زمانی کے بادشاہ کے کان میں سیدنا عیسٰی علیہ السلام کی طرف سے بھرے تھے کہ یہ شخص لوگوں کو بہکاتا پھرتا ہے ملک میں بغاوت پھیلا رہا ہے اور رعایا کو بگاڑ رہا ہے، باپ بیٹوں میں فساد برپا کر رہا ہے، بلکہ اپنی خباثت خیانت کذب و جھوٹ [ دروغ ] میں یہاں تک بڑھ گئے کہ آپ کو زانیہ کا بیٹا کہا اور آپ پر بڑے بڑے بہتان باندھے، یہاں تک کہ بادشاہ بھی دشمن جان بن گیا اور اپنی فوج کو بھیجا تاکہ اسے گرفتار کر کے سخت سزا کے ساتھ پھانسی دے دو، چنانچہ یہاں سے فوج جاتی ہے اور جس گھر میں آپ تھے اسے چاروں طرف سے گھیر لیتی ہے ناکہ بندی کر کے گھر میں گھستی ہے،

لیکن اللہ تعالیٰ آپ کو ان مکاروں کے ہاتھ سے صاف بچا لیتا ہے اس گھر کے روزن [ روشن دان ] سے آپ کو آسمان کی طرف اٹھا لیتا ہے اور آپ کی شباہت ایک اور شخص پر ڈال دی جاتی ہے جو اسی گھر میں تھا

، یہ لوگ رات کے اندھیرے میں اس کو عیسیٰ علیہ السلام سمجھ لیتے ہیں گرفتار کر کے لے جاتے ہیں٠ سخت توہین کرتے ہیں اور سر پر کانٹوں کو تاج رکھ کر اسے صلیب پر چڑھا دیتے ہیں، یہی ان کے ساتھ اللہ کا مکر تھا کہ وہ تو اپنے نزدیک یہ سمجھتے رہے کہ ہم نے اللہ کے نبی کو پھانسی پر لٹکا دیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو تو نجات دے دی تھی، اس بدبختی اور بدنیتی کا ثمرہ انہیں یہ ملا کہ ان کے دل ہمیشہ کے لیے سخت ہو گئے باطل پر اڑ گئے اور دنیا میں ذلیل و خوار ہو گئے اور آخر دنیا تک اس ذلت میں ہی ڈوبے رہے۔

اسی کا بیان اس آیت میں ہے کہ اگر انہیں خفیہ تدبیریں کرنی آتی ہیں تو کیا ہم خفیہ تدبیر کرنا نہیں جانتے بلکہ ہم تو ان سے بہتر خفیہ تدبیریں کرنے والے ہیں۔ صفحہ نمبر1105

تفسیر البغوی

«اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے نازل کیا» یعنی اپنی کتاب میں سے۔ «اور ہم نے رسول کی پیروی کی» یعنی عیسیٰ کی۔ «پس ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے» یعنی ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے تیرے نبیوں کی سچائی کی گواہی دی۔

عطاء نے کہا: «نبیوں کے ساتھ»، کیونکہ ہر نبی اپنی امت پر گواہ ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: «محمد ﷺ اور ان کی امت کے ساتھ»، کیونکہ وہ رسولوں کے حق میں گواہی دیں گے کہ انہوں نے پیغام پہنچا دیا تھا۔

تائیدی حدیث

صحیح البخاری (حدیث نمبر 4487) میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: «قیامت کے دن نوح آئیں گے، تو ان کی امت پوچھے گی۔۔۔ پھر تم آؤ گے اور گواہی دو گے۔»

نشانیاں
  • #حضرت عیسیٰ
  • #حواریین
  • #ایمان
  • #اتباعِ رسول
  • #گواہی
  • #دعا

دعاؤں میں تلاش

موضوع، سورت، ترجمے، تفسیر یا عربی متن سے تلاش کریں۔ عربی میں بھی تلاش کر سکتے ہیں—اعراب ضروری نہیں۔

↑ ↓ navigate · ↵ open · esc close نتائج →