دعا 39 توبہ اور مغفرت 4 منٹ مطالعہ

ایمان والوں کی مغفرت کی دعا

ایمان والے بندے 23:109
عربی متن

رَبَّنَا آمَنَّا، فَاغْفِرْ لَنَا، وَارْحَمْنَا، وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ.

رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

عربی متن اعراب کے ساتھ قرآن سے نقل کیا گیا ہے۔ المؤمنون 23:109
دعا سنیں 0:00 0:00
آواز
نقلِ صوتی Rabbanaa aamannaa faghfir lanaa warhamnaa wa anta khayrur-raahimeen
بامحاورہ ترجمہ
Muhammad JunagarhiUR

میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان ﻻچکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانوں سے زیاده مہربان ہے.

مفہوم اور خصوصیت

اس دعا میں «اِغْفِرْ» (بخش دے) اور «اِرْحَمْنَا» (ہم پر رحم فرما) کے افعال ہیں۔ یہ ان مومنوں کی دعا ہے جن کا دنیا میں بدکار لوگ مذاق اڑاتے تھے، لیکن وہ ابدی جنت کے مستحق ہوئے۔

تفسیر اور اسباق

شیخ عبدالرحمن السعدی کی تفسیر

پھر اللہ تعالیٰ نے اس حالت کا ذکر فرمایا جس نے انہیں عذاب تک پہنچایا اور رحمت سے محروم کر دیا: «بے شک میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو کہتا تھا: اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر ہے۔» انہوں نے ایمان کو جمع کیا، جو نیک اعمال کا تقاضا کرتا ہے، اپنے رب سے مغفرت اور رحمت کی دعا کی، اس کی ربوبیت اور ایمان کی نعمت کا وسیلہ پیش کیا، اور اس کی وسیع رحمت اور عام احسان کا ذکر کیا۔ اس دعا میں ان کی اپنے رب کے سامنے فروتنی، عاجزی، انکساری، خوف اور امید بھی پنہاں ہے۔

امام ابن کثیر کی تفسیر

ناکام آرزو ٭٭ کافر جب جہنم سے نکلنے کی آرزو کریں گے تو انہیں جواب ملے گا کہ اب تو تم اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو گے خبردار اب یہ سوال مجھ سے نہ کرنا آہ یہ کلام رحمان ہو گا جو دوزخیوں کو ہرکھیل سے مایوس کر دے گا اللہ ہمیں بچائے اے رحمتوں والے اللہ ہمیں اپنے رحم کے دامن میں چھپالے اپنی ڈانٹ ڈپٹ اور غصے سے بچالے آمین۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جہنمی پہلے تو داروغہ جہنم کو بلائیں گے چالیس سال تک اسے پکارتے رہیں گے لیکن کوئی جواب نہ پائیں گے چالیس برس کے بعد جواب ملے گا کہ تم یہیں پڑے رہو۔ ان کی پکار کی کوئی وقعت اور داروغہ جہنم کے پاس ہو گی نہ اللہ جل وعلا کے پاس۔

پھر براہ راست اللہ تعالیٰ سے فریاد کریں گے اور کہیں گے کہ اے اللہ ہم اپنی بدبختی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہم اپنی گمراہی میں ڈوب گئے اے اللہ اب تو ہمیں یہاں سے نجات دے اگر اب بھی ہم یہی برے کام کریں تو جو چاہے سزا کرنا اس کا جواب انہیں دنیا کی دگنی عمر تک نہ دیا جائے گا پھر فرمایا جائے گا کہ رحمت سے دور ہو کر ذلیل وخوار ہو کر اسی دوزخ میں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو اب یہ محض مایوس ہو جائیں گے اور گدھوں کی طرح چلاتے اور شور مچاتے جلتے اور بھنتے رہیں گے۔

صفحہ نمبر5824 اس وقت ان کے چہرے بدل جائیں گے صورتیں مسخ ہو جائیں گی یہاں تک کہ بعض مومن شفاعت کی اجازت لے کر آئیں گے لیکن یہاں کسی کو نہیں پہچانیں گے جہنمی انہیں دیکھ کر کہیں گے کہ میں فلاں ہوں لیکن یہ جواب دیں گے کہ غلط ہے ہم تمہیں نہیں پہچانیں گے۔ اب دوزخی لوگ اللہ کو پکاریں گے اور وہ جواب پائیں گے جو اوپر مذکور ہوا ہے پھر دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے اور یہ وہی سڑتے رہیں گے۔

انہیں شرمندہ اور پشیمان کرنے کے لیے ان کا ایک زبردست گناہ پیش کیا جائے گا کہ وہ اللہ کے پیارے بندوں کا مذاق اڑتے تھے اور ان کی دعاؤں پر دل لگی کرتے تھے وہ مومن اپنے رب سے بخشش و رحمت طلب کرتے تھے اسے ارحم الراحمین کہہ کر پکارتے تھے لیکن یہ اسے ہنسی میں اڑاتے تھے اور ان کے بغض میں ذکر رب چھوڑ بیٹھتے تھے اور ان کی عبادتوں اور دعاؤں پر ہنستے تھے جیسے فرمان ہے «إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ» [83-المطففين:29،30] ، یعنی گنہگار ایمانداروں سے ہنستے تھے اور انہیں مذاق میں اڑاتے تھے۔

اب ان سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے اپنے ایماندار صبر گزار بندوں کو بدلہ دے دیا ہے وہ سعادت سلامت نجات وفلاح پا چکے ہیں اور پورے کامیاب ہو چکے ہیں۔ صفحہ نمبر5825

تفسیر البغوی

«إِنَّهُ» میں «ہُ» تاکید کے لیے ہے، اور اسے ضمیرِ شان بھی کہا جاتا ہے۔ «میرے بندوں میں ایک گروہ تھا» سے مراد مومن ہیں۔ وہ کہتے تھے: «اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر ہے۔»

تائیدی حدیث

صحیح مسلم (حدیث نمبر 2865) میں صبر کرنے والے محتاجوں اور منکسر مزاج مومنوں کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ وہ جنت میں داخل ہونے کے معاملے میں مال داروں سے آگے ہوں گے۔

نشانیاں
  • #ایمان
  • #مغفرت
  • #رحمت
  • #مومن
  • #صبر
  • #جنت

دعاؤں میں تلاش

موضوع، سورت، ترجمے، تفسیر یا عربی متن سے تلاش کریں۔ عربی میں بھی تلاش کر سکتے ہیں—اعراب ضروری نہیں۔

↑ ↓ navigate · ↵ open · esc close نتائج →